لاہور(پی این آئی) ہنڈا نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں پھر ہوشربا اضافہ کر دیا۔۔ ہنڈا سی جی 125پاکستان کی مقبول ترین موٹرسائیکلز میں سے ایک ہے۔ یہ بائیک ہنڈا کمپنی کی طرف سے پاکستان میں 1992ءمیں متعارف کرائی گئی تھی جس کے بعداس میں کچھ تبدیلیاں تو کی گئیں مگر مجموعی طور پر اس کی شکل آج بھی وہی ہے جو متعارف کراتے وقت تھی۔
یہ موٹرسائیکل اپنی ری سیل ویلیو کی وجہ سے بھی مقبولیت رکھتی ہے اور کم خرچ میں طاقتور انجن کی حامل ہونے کی وجہ سے پاکستانی شہری اسے بہت پسند کرتے ہیں۔ اس کے ٹینک میں 9.2لیٹر پٹرول کی گنجائش ہوتی ہے۔ اس بائیک کا وزن 100کلوگرام ہوتا ہے۔ حالیہ عرصے میں اس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور جولائی 2023ءتک اس کی قیمت 2لاکھ 29ہزار 900روپے تک پہنچ چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں