نواز شریف کی پاکستان واپسی کا پلان ملتوی ہوگیا، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد(پی این آئی) آئندہ عام انتخابات اور میاں محمد نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کا معاملہ، میڈیا رپورٹس کے مطابق قائد مسلم لیگ نواز شریف کا 14 اگست سے قبل وطن واپسی کا پلان ملتوی ہو گیا۔ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے نواز شریف کو 14 اگست تک وطن واپس آنے کی تجویز دی گئی تھی ۔

 

 

 

 

نواز شریف کی ماہ اگست کے آخر یا ستمبر کے وسط میں وطن واپس آنے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے ۔ نواز شریف کی قانونی ٹیم سے تمام قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنے کا عمل جار ی ہے۔ سعودی عرب میں میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ طے کی جائے گی۔جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے لئے متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس 14مئی کو پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں طلب کر لیا۔ بتایا گیاہے کہ پنجاب بھر سے تنظیمی عہدیداروں جن میں ڈویژنل صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت دیگر شامل ہیں کو اجلاس میں شرکت کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ صدر پنجاب رانا ثنا اللہ تنظیمی عہدیداروں کی مشاورت سے انتخابات کے لیے مضبوط امیدواروں کے چنا ئوپر مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع میں جلسوں کی تیاریوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

 

 

 

پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ پارٹی کی انتخابی مہم کے حوالے سے تمام عہدیداروں کو ذمہ داریاں تفویض کریں گے۔سینئر لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کی قیادت نوازشریف کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں