نیب نے عمران خان کو جائیداد کے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا، کیا کچھ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی؟

اسلام آباد(آئی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب)نے 190ملین پاونڈ کے اسکینڈل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 13جولائی کو طلب کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 190ملین پاونڈ اسکینڈل کیس میں نیب کا نوٹس موصول ہوگیا ہے،نیب کا نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا، جس کے مطابق نیب راولپنڈی نے انہیں تفتش کیلیے 13جولائی کی دوپہر 2 بجے طلب کیا ہے،

نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ نیب پیشی کے دوران اپنے ہمراہ ملکی اور غیر ملکی جائیداد کی تفصیل لائیں، نوٹس کے ذریعے نیب نے بنی گالہ، زمان پارک کی ریونیو دستاویز جبکہ شوکت خانم ٹرسٹ کی رجسٹریشن سمیت دیگر متعلقہ دستاویز طلب کرلی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں