اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان نے’’ٹیکن سیون‘‘ نیشنز کپ جیت لیا۔ سعودی عرب میں جاری ای اسپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول میں پاکستان نے ٹیکن سیون نیشنز کپ جیت لیا ہے۔ پاکستانی گیمرز نے جنوبی کوریا کے خلاف فائنل کھیلا جس میں انہوں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرینڈ فائنلز میں فتح سمیٹ لی۔ دنیا کا سب سے بڑا ای سپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول کا ریاض میں آغاز ہوچکا ہے جس کی انعامی مالیت 30 ملین ڈالر ہے جو کہ عالمی ریکارڈ پرائز پول ہے۔
اس ای سپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول میں 61 ممالک کی 113 بین الاقوامی ٹیموں کے 391 بہترین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ان ممالک میں سعودی عرب، برطانیہ، آسٹریلیا، جرمنی، پاکستان، جاپان، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ، پیرو، فرانس، فلپائنز اور دیگر سر فہرست ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں