پنجاب میں سیلاب کا خطرہ ہے یا نہیں؟ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بتا دیا

لاہور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ابھی سیلاب کا خدشہ نہیں ہے ، گزشتہ برس بھی بھارت نے پانی چھوڑا تھا لیکن یہاں آتے آتے 13000 کیوسک رہ گیا تھا ۔

 

 

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے دریا میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دریائے راوی کا دورہ کیا ، دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی پنجاب میں سیلاب کا خدشہ نہیں ہے ،انڈیا نے پچھلے سال پانی چھوڑا تھا لیکن یہاں تک آتے آتے13000 کیونکہ رہ گیا تھا ، دریا کے تمام مقامات پر ریسکیو کا عملہ موجود ہے ،ہمارے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات مکمل ہیں ،دریا کے اندر آبادی کو خالی کروانا ہو گا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کےخدشہ میں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کی جان بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گئے،سرکاری زمین پر جو بھی بیٹھے ہیں انکو خالی کروا دیا گیا ہے ،ڈینگی کے لیے بھی تمام اقدامات کر دئیے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے راوی کےکنارے غیرقانونی رہائشں گاہیں بنانے والوں کے انخلا اور حفاظتی اقدامات کی ہدایات کی اور کہا ابھی تک سیلابی صورتحال نہیں بھارت نے معمول کاپانی چھوڑاہے، اس سال دوماہ مون سون بارش کی پیش گوئی ہے ۔

 

 

وزیراعلی نے مزید کہا کہ جولوگ دریا کے اندر اپنے گھر بنا لیتے ہیں ان کی نقل مکانی لازمی ہے۔ سیلاب کی صورت میں انسانی جان اور مویشی بچانا اولین ترجیح ہے۔ کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ ریسکیو، سول ڈیفنس، ایم سی ایل ، محکمہ زراعت سمیت دیگر متعلقہ محکمے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اس موقع پرکمشنر لاہور، ڈی جی ریسکیو ، ڈی سی لاہور، متعلقہ محکموں کے افسران نے وزیر اعلی کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں