اسلام آباد (پی این آئی) فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کی چین کی مخالفت کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن سے قبل چینی حکام کی جانب سے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تھی، چینی حکومت نے تحریک انصاف کے حکومت بننے کی مخالفت نہیں کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال کے پیش نظر اس وقت کی حکومت نے سی پیک اتھارٹی بھی بنائی تھے لیکن اس کے باجود بھی چینی حکام مطمن نہیں ہوئے۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ ملتان سکھر موٹروے مکمل تھا مگر یہ افتتاح نہیں کررہے تھے، دوسرے پراجیکٹ بھی نہ چلنے کے مترداف تھے، تو ان وجوہات کے باعث چین نے سفارتی سطح پر پاکستانی حکام کو آگاہ کیا کہ اس حکومت کے ساتھ ہم کنفرٹیبل نہیں ہے، لیکن یہ ساری باتیں پی ٹی آئی حکومت بننے کے بعد ہوئی تھیں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ چینی حکومت نے تحریک انصاف کے حکومت بننے کی مخالفت نہیں کی تھی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت بننے کے بعد سی پیک پر کام کو بریک لگ گیا اور دیگر منصوبوں پر کام نہ ہونے کے برابر تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا تھا کہ چین نے 2018 الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔چین نے کہا تھا اس کا نقصان سی پیک اور پاکستان کو ہوگا۔ ادھر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا احسن اقبال کے چین، سی پیک کے حوالے سے بیان پر ردعمل آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ احسن اقبال کا چین، سی پیک سے متعلق بیان افسوسناک اور غیرذمہ دارانہ ہے، یہ بات ہمارا آئرن برادر ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے گا، حیران کن اور توہین آمیز ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ سی پیک کو آگے لے جانے پر ہمیشہ مضبوط اتفاق رائے رہا ہے، شاہ محمود قریشی نے کہاکہ زیر تعمیر تمام پاور پلانٹس مکمل کئے، بجلی پیدا کرنے کے منصوبے مکمل کئے ،ٹرانسمیشن پراجیکٹ شامل کئے گئے،ہائی وے کے مزید کئی کلومیٹر کی تعمیر پی ٹی آئی حکومت میں مکمل ہوئی، مغربی صف بندی کو حتمی شکل دی گئی اور کام میں تیزی آئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں