لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین پٹری سے اتر گئی

لاہور (پی این آئی)لاہورسے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین گوجرانولہ کے قریب بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سیالکوٹی پھاٹک کے قریب لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین کی2بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، تاہم رفتارکم ہونے کے باعث ٹرین بڑے حادثے سے محفوظ رہی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بوگیاں ٹریک پرلانے کیلئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں، ٹریک بحال ہونے پردیگرٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی جائےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close