9مئی واقعات کی تحقیقات، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے جے آئی ٹی میں کیا بیانات قلمبند کروائے ؟ تفصیلات آگئیں 

اسلام آباد (پی این آئی) سانحہ 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے سے متعلق شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے جو بیانات قلمبند کروائے وہ سامنے آ گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماوں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے 9 مئی کے واقعات سے لاتعلقی کا اظہا رکر دیا۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے ریکارڈ کروائے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کا وائس چیئرمین، 2 مرتبہ وزیر خارجہ رہ چکا ہوں۔

ہمیشہ اداروں کا احترام کیا، قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں۔ 9 مئی کو ہونے والے واقعات قابل مذمت ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر کراچی سے اسلام آباد پہنچا، لاہور میں ہونے والے واقعات سے لاعلم، اظہار لا تعلقی کرتا ہوں۔ 10 مئی کو گلگت بلتستان ہاؤس میں موجود تھا، پولیس نے گرفتار کر لیا۔ میرا ماضی بے داغ، 9 مئی کی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں۔ اسد عمر نے جے آئی ٹی کو دیئے بیان میں کہا کہ 9 مئی واقعات کی کئی بار مذمت اور اظہار لاتعلقی کر چکا ہوں۔ عسکری ٹاور جلانے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ 9 مئی کو بذریعہ فلائٹ کراچی سے اسلام آباد پہنچا، 10 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں