موسلادھار بارشیں جاری، کہاں کہاں سیلاب آنے کا خطرہ ہے؟ ہنگامی صورتحال کا الرٹ جاری

وزیرآباد (پی این آئی) وزیر آباد کے قریب دریائے چناب میں سیلاب آنے کے خدشے کے سبب متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ریسکیو اداروں نے دریا سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں 9 ریسکیو سنٹر قائم کر دیئے جبکہ دریائے چناب سے ملحقہ 2 دیہاتوں کو حساس قرار دیدیا گیا جہاں لائف سیفٹی جیکٹس، کشتیاں اور بڑی تعداد میں امدادی گاڑیاں پہنچا دی گئیں۔ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامامت کو حتمی شکل دیدی گئی، دریائے چناب میں خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار 389 کیوسک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close