اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ، شما ل مشرقی پنجاب، مشرقی/ شما ل مشرقی بلوچستان اورسندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع۔
اس دوران شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان اور وسطی/زیریں سندھ میں موسلا دھار بارش کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، پنجاب،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور زیریں سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا:بالاکوٹ 123، چراٹ 73، دیر (بالائی 37، زیریں 03)، مردان 28، کاکول، مری، مالم جبہ 27، سیدو شریف 25، کالام، پٹن 15، باچا خان ائرپورٹ 13 ، پاراچنار، میرخانی10، پشاور، دروش08 ، پنجاب: اٹک44، اسلام آباد (گولڑہ 41، بوکرا 27، زیروپوائنٹ26، سید پور 12، ائرپورٹ 09)، رحیم یار خان 27، راولپنڈی (چکلالہ 22، شمس آباد 13)، سیالکوٹ (سٹی 28، ائیرپورٹ 11)، گجرات05، گوجرانوالہ 03 ، سندھ: اسلام کوٹ 60، نگرپارکر 40، ڈہلی 34، چھور 33، چھاچھرو 28، حید رآباد، ڈپلو 18، مٹھی 17، سکرنڈ 12، شہید بنیظرآباد 07، کراچی (ائرپورٹ02)، بلوچستان: بارکھان 24، ژوب 15، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 39، مظفر آباد (سٹی 28، ائرپورٹ 27)، راولاکوٹ 07، گلگت بلتستان: بگروٹ19، گلگت 16 ،بونجی 15، گوپس11،، ہنزہ09، استور07، اور چلاس میں 06ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت 44 ، شہید بینظیرآباد اور سبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں