سندھ میں خوفناک مرض تیزی سے پھیلنے لگا ،83ہزار افراد مبتلا

اسلام آباد(پی این آئی) صوبہ سندھ میں ڈائریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ڈائریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے باعث رواں سال 83 ہزار سے زائد افراد ڈائریا کا شکار ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ہیضہ کے53 کیسز سامنے آچکے ہیں لیکن سب سے زیادہ 32 ہزار 57 ڈائریا کےکیسز ضلع وسطی میں سامنے آئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  محکمہ صحت نے بتانا ہےکہ سب سےکم 3 ہزار 952 ڈائریا کے کیسز ضلع کورنگی میں رپورٹ ہوئے،

12 ہزار 486 ڈائریا کےکیسز ضلع غربی میں رپورٹ ہوئے جب کہ 6 ہزار834 ڈائریا کے کیسز ضلع جنوبی میں سامنے آئے۔ محکمہ صحت کے مطابق 4 ہزار 535 ڈائریا کے کیسز ضلع کیماڑی میں رپورٹ ہوئے اور 8 ہزار 952 ڈائریا کیسز ضلع شرقی میں سامنے آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں