عالمگیر ترین کی نمازِ جنازہ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان کر دیا گیا۔ عالمگیر ترین کی میت جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دی گئی جہاں اسے سرد خانے میں رکھا جائے گا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری نے کہا ہے کہ عالمگیر ترین کی نماز جنازہ رات ساڑھے 10 بجے ادا کی جائے گی جبکہ نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن کی اے بلاک مسجد میں ادا کی جائے گی۔

ذرائع کا کہناہے کہ ان کی گلبر گ میں کسی جگہ پر رہائش ہے اور وہ شادی شدہ بھی نہیں تھے ۔ جہانگیر ترین کے بھائی کی خودکشی کی استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماوں کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے ، عالمگیر ترین ملتان سلطانز کے معاملات کو بھی دیکھتے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close