پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد شیریں مزاری کا ٹویٹر پر پہلا پیغام جاری ، کیا کہا؟

لاہور (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کے بعد پہلا ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اللّٰہ کی نعمتوں پر شکر گزار ہوں اور آج میں 72 سال کی ہو گئی ہوں۔انہوں نے لکھا کہ زندگی میں بہت نشیب و فراز دیکھے ہیں، میں ڈیلن تھامس کی ایک نظم شیئر کر رہی ہوں جو ہمیشہ سے میری زندگی کا حصہ رہی ہے۔

شیریں مزاری نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ اس نظم کی گونچ ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد شیریں مزاری نے 23 مئی کو پی ٹی آئی سمیت سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہیں جس کا انہوں نے حلف نامہ بھی جمع کروایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close