آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعرات کے روز کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار ، پنجاب اورمشرقی/ شما ل مشرقی بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔اس دوران پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی /وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: لاہور( لکشمی چوک 291،نشتر ٹاؤن277، قرطبہ چوک 270، شاہی قلعہ، گلشن راوی 268،جوہر ٹاؤن 260،تاج پورہ 249، فرخ آباد 237، اقبال ٹاؤن 232، مغل پورہ 215، ہیڈ آفس واسا 208، چوک ناخدا 205،اپر مال 192، ثمن آباد 178، ایئر پورٹ 159 ،سٹی 153)،قصور 81، گوجرانولہ79،جہلم 53، سیالکوٹ ( سٹی 45، ائیرپورٹ 37)، منگلہ 42، چکوال 40، منڈی بہاوٗالدین39 ، نورپورتھل38، گجرات32، ناروال 31، کوٹ اددو26، حافظہ آباد 18، مری 17، فیصل آباد10، راولپنڈی (شمس آباد 07، چکلالہ 01)، بھکر 06، جوہر آباد، سرگودھا 04،خانیوال 02،خیبر پختونخوا: کاکول 33، مالم جبہ 28، ڈی آئی خان (سٹی 25 ائیر پورٹ 05)بالاکوٹ 20، دیر (لوئر 19، بالائی 04)، سیدو شریف 10، پارہ چنار 07، پٹن 06، کشمیر: مظفرآباد(سٹی 26،ائیر پورٹ21) ، گڑھی دوپٹہ 12،راولاکوٹ 08، گلگت بلتستان :بگروٹ 07، گلگت ، ہنزہ 03 اور استور میں 01 ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت 46 اور سبی میں 45ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا

۔08 جولائی تک بارکھان، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل، ڈی آئی خان، بنوں، کرک، وزیرستان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال اوراوکاڑہ میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پرتیز / موسلادھار بارش کا بھی امکان۔07 اور 08 جولائی کےدوران سکھر، جیکب آباد، گھوٹکی، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، مٹھی، چھور، پڈعیدن، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص، دادو، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد اور کراچی میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پرتیز / موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close