واشنگٹن (پی این آئی) امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کوکین پکڑی گئی، صدر جوبائیڈن سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے رہے۔ وائٹ ہاؤس سے سفید پاؤڈر پکڑا گیا تھا جس کا سکیورٹی حکام نے ٹیسٹ کروایا تو پتہ چلا وہ کوئی خطرناک شے نہیں بلکہ کوکین تھی۔امریکی صدر جوبائیڈن سے جب میڈیا گفتگو کے دوران کوکین سے متعلق سوال کیا گیا تو وہ جواب دینے سے گریز کرتے رہے اور بات کو دیگر معاملات کی جانب موڑ دیا۔
امریکی صدر اور ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کوکین ملنے کے وقت وائٹ ہاؤس کی بجائے کیمپ ڈیوڈ میں تھے۔ واضح رہے کہ کوکین ایک طاقتور اور مہنگا نشہ ہے جو سفید پاؤڈر سمیت دیگر صورتوں میں نشے کے عادی امیر افراد استعمال کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں