گلگت (پی این آئی) وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے آئی جی پولیس کو تبدیل کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈار علی خان خٹک کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا ہے، ڈار علی خان خٹک کی جگہ افضل محمود بٹ کو گلگت بلتستان کا نیا آئی جی تعینات کردیا ہے جبکہ ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ افضل محمود بٹ پولیس سروس گروپ گریڈ20 کے افسرہیں جو اس سے قبل پنجاب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں