تحریک انصاف کی ایک اور اہم وکٹ گر گئی ، بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور(پی این آئی) بہاولنگر کےحلقہ پی پی 237 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر نے پارٹی چھوڑ دی۔ نواب سلمان خان گدھوکا وٹو نے ویڈیو پیغام کے ذریعے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ ویڈیو بیان میں سلمان خان گدھوکا نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔ سلمان خان گدھوکا نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ پرتشدد سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔سلمان گدھوکا نے کہامشتعل ہجوم نے ہماری قومی اور فوجی املاک کاجلاؤ گھیراو کیا۔

موجودہ ملکی حالات کے پیش پی ٹی آئی کو خیرآباد کہتا ہوں۔سلمان گدھوکا نے کہا کہ جب تک ہمارے ادارے مضبوط نہیں ہوتے ملک کیسے مضبوط ہوگا۔ افواج پاکستان ہماری ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close