تحریک انصاف کا صوبائی سیکرٹریٹ بند کر دیا گیا، پارٹی پرچم بھی اتار دیا

پشاور (پی این آئی) پشاور میں واقع تحریک انصاف خیبرپختونخوا سیکریٹریٹ کو بند کرکے پارٹی پرچم اتار دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد نے صوبائی سیکریٹریٹ کو بند کروا کر پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے،

سابق رکن اسمبلی نے پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب قائم پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ کو بند کروانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے پارٹی پرچم بھی اتار دیا ہے، ارباب جہانداد نے احکامات جاری کیے کہ صوبائی سیکرٹریٹ پی ٹی آئی کے مزید سرگرمیوں کےلئے استعمال نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس پر تحریک انصاف کا جھنڈا لہرایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close