ڈرامہ سیریل تیرے بن کے سیٹ پر یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی لڑائی کا انکشاف

کراچی(پی این آئی)پاکستان کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل”تیرے بن” کی ماں بیگم یعنی پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری نے ڈرامے کے سیٹ پر یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے درمیان ہونے والی لڑائی کی روداد سنا دی۔حال ہی میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے بی بی سی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ڈرامے میں اپنے کردار سمیت دیگر مختلف امور پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ” یوں تو ہمارے سیٹ پر کوئی لڑائی نہیں کرتا تھا، یمنیٰ زیدی اور وہاج علی بھی بہت اچھے دوست ہیں، البتہ ایک بار یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے درمیان ایک سین کو لے کر زبردست لڑائی ہوگئی تھی۔”انہوں نے بتایا کہ” یمنیٰ زیدی ایک بہترین اداکارہ ہیں اور رونے کے مناظر میں وہ گلیسرین کی بجائے حقیقی آنسو نکالنے کی کوشش کرتی ہے، ایک خاص سین شوٹ کروانا تھا جس میں یمنیٰ کو رونا تھا اور اس سین میں وہاج طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اپنی لائنز ٹھیک سے بول نہیں پارہا تھا جبکہ یمنیٰ مسلسل روتے روتے تھک گئی تھی تو ان دونوں کے درمیان لڑائی ہوگئی۔”انہوں نے مزید بتایا کہ” بعد ازاں وہاج علی نے یمنیٰ کو وضاحت دی کے ایک پرانے حادثے کی وجہ سے کمر درد رہتا ہے اور اس دن بھی تکلیف میں تھا اس لئے لائنز ٹھیک سے بول نہیں پا رہا تھا، بلآخر دونوں نے ایک دوسرے کی بات کو سمجھ کر سین ریکارڈ کروایا اور یمنیٰ نے بعد میں وہاج کی حالت کے بارے میں جان کر معذرت کر لی۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close