الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما کی اسمبلی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) الیکشن کمیشن نے خالد خورشید کی اسمبلی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چیف کورٹ گلگت بلتستان نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔ ان کی نا اہلی کا فیصلہ 3 ججز پر مشتمل بنچ نے سنایا، بینچ میں جسٹس ملک عنایت الرحمان، جسٹس جوہر علی اور جسٹس مشتاق شامل ہیں۔

جعلی ڈگری کیس میں تینوں ججز نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے خالد خورشید کو نا اہل قرار دیا، پیپلز پارٹی کے رکن جی بی اسمبلی غلام شہزاد آغا نے درخواست دائر کی تھی، نااہل قرار دئیے گئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔ ادھر اپاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کیخلاف تحریک عدمِ اعتماد اور ان کی نااہلی کے معاملے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گلگت بلتستان کی پارلیمانی پارٹی کو ہدایات جاری کر دیں،گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں بھرپور سیاسی و پارلیمانی حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی۔ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین، اور مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں جو گلگت بلتستان اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے ۔گلگت بلتستان کے منتخب وزیراعلیٰ کیخلاف بیک وقت دوہری یلغار کا پورا مقابلہ کیا جائے گا،تحریک انصاف وزیراعلیٰ خالد خورشید کی نااہلی کے فیصلے کے گہرے تجزیے کے بعد بھرپور قانونی حکمت عملی اختیار کرے گی۔ گلگت بلتستان کونسل میں تحریک عدمِ اعتماد کے ضمن میں بھی منصوبہ بندی و تیاری کو حتمی شکل دیکر عمران خان کی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی وزراتِ اعلیٰ کے لئے متفقہ امیدوار کی نامزدگی کے عمل کو بھی مکمل کرے گی۔ عمران خان کی باضابطہ منظوری سے وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے مینڈیٹ پر ڈالا جانے والا ڈاکہ ہرگز قبول نہیں کریں گے۔تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں فیصلہ کن اکثریت حاصل ہے، اقلیت میں بدلنے کے خواہاں سازش کار ناکام ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close