مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی آگئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ 6 اور 7 جولائی کے درمیان داخل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔نجی ٹی وی اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی مون سون بارشوں کی توقع ہے۔

سندھ میں 7 جولائی کو داخل ہونے والا مون سون سلسلہ بتدریج پورے سندھ میں پھیل جائے گا۔ کراچی میں 7 اور 9 جولائی تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ شہر کے چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔ 7 سے 9 جولائی تک لاڑکانہ، شکار پور ، جیکب آباد اور کشمور میں بارشوں کا امکان ہے۔ گھوٹکی سکھر اور نوشہرو فیروز میں 7 سے 9 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے۔ 6 تا 9 جولائی تک جامشورو، قمبر شہداد کوٹ، تھرپارکر ، عمرکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں