کروڑوں دلوں کی دھڑکن معروف بھارتی اداکار کا پاکستان میں نئی فلم کی شوٹنگ کرنے کا اعلان

لاہور (پی این آئی) بھارتی پنجابی فلموں کے پروڈیوسر اداکار اور گلوکار گپی گریوال جلد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کیلئے پاکستان آ نے کا اعلان کیا ہے ۔پنجابی فلموں کے مشہور اداکار گپی نے کہا کہ وہ اپنی نئی فلم ’جنے لاہور نی ویکھیا‘ کی شوٹنگ لاہور میں کریں گے۔گپی گریول نے اداکارہ و میزبان وینا ملک کے شو میں ویڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ جلد اپنی فلم کی شوٹنگ کیلئے پاکستان آنے والے ہیں۔

وینا ملک نے گپی گریوال سے سوال کیا کہ کیا وہ پاکستانی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ جس پر پھارتی اداکار نے پاکستان میں نئی فلم کی شوٹنگ کا اعلان کیا تاہم اس فلم کے حوالے سے دیگر تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close