محکمہ موسمیات نے 4 دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

کوئٹہ (پی این آ ئی) محکمہ موسمیات نے 5سے 8جولائی کے درمیان بلو چستان کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کی بیش گوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، خضدار، ژوب ، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل میں 5سے 8جولائی کے دوران تیز ہوائوں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close