حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ کب سے شروع ہو گا؟ اعلان کر دیا گیا

جدہ(پی این آئی) پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی آج 2 جولائی سے شروع ہو گی۔ جدہ ایئرپورٹ سے پہلی تین حج پروازوں کے ذریعے 693 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔ پہلی حج پروازیں جدہ سے کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد پہنچیں گی۔ جدہ سے حج فلائٹ آپریشن 20 جولائی تک جاری رہے گا۔

حجاج کرام کی مکہ سے مدینہ روانگی کا آغاز 5 جولائی سے ہو گا۔ 38 ہزار حجاج کرام کو مدینہ منورہ بھجوایا جائے گا۔ مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 2 اگست کو وطن واپس پہنچے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں