سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے پمز ہسپتال کو کتنے ائیرکنڈشنرز کا تحفہ دیا؟ اہم خبر

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے پمز ہسپتال اسلام آباد کو چھ ایئر کنڈیشنرز کا عطیہ دیا ہے۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز ہسپتال ڈاکٹر عمران سکندر نے کہا ہے کہ ایئرکنڈیشنرز کا تحفہ دینے پر حنیف عباسی کے مشکور ہیں۔

پمز ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر مبشر ڈاہا کے مطابق حنیف عباسی کی جانب سے عطیہ کردہ چھ ایئر کنڈیشنرز وارڈز میں لگا دیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر دو دن قبل پمز ہسپتال کے ایمرجنی وارڈ میں 9 ایئر کنڈیشنرز لگائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چند دن قبل میڈیا میں یہ خبر آئی تھی کہ پمز ہسپتال میں لائے جانے والے چار مریضوں کا انتقال ہوا جس کی ایک وجہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے ایئرکنڈیشن نظام کا غیر فعال ہونا بھی تھا جب کہ انتظامیہ نے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close