آئی ایم معاہدے سے ڈالر کی قدر میں کتنی کمی کا امکان ہے؟ بڑا دعویٰ آگیا

کراچی (پی این آئی) آئی ایم معاہدے سے ڈالر کی قدر میں کتنی کمی کا امکان ہے؟ ۔۔ آئی ایم ایف معاہدے پر ڈالر کےریٹ سے متعلق پاکستان فاریکس ایکس چینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ اس سے ڈالر کے ریٹ میں کمی آئے گی۔ ملک بوستان نے کہا کہ فنڈز ملنے سے بند دروازے کھل گئے۔

فارن ایکسچینج بڑھے گا۔ پاکستان کو اپنے معاہدوں کو پورا کرنا ہو گا۔ معاشی تجزیہ کار اور بزنس مین امین ہاشوانی کا آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق کہنا تھا کہ ملک کے ڈیفالٹ ہونےکا خطرہ ٹل گیا ہے، اس کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف کو دینا چاہئے۔ پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، اگلے 3 سے 6 ماہ میں دیوالیہ ہو سکتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close