ہوائی جہاز میں مسافروں کی آپس میں لڑائی ہوجائےتو کیا کرنا چاہئے؟ انتہائی مفید معلومات

لندن(پی این آئی) آپ کسی پرواز میں سوار ہیں اور جہاز میں مسافروں کے مابین لڑائی ہو جاتی ہے تو ایسے میں آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ ایک ایئرہوسٹس نے اس حوالے سے انتہائی مفید معلومات دی ہیں۔

 

 

سارا نیلسن نامی ایئرہوسٹس نے بتایا ہے کہ اگر پرواز میں مسافروں میں لڑائی ہو جائے تو دیگر مسافروں کو ازخود مداخلت کرنے کی بجائے فضائی میزبانوں کو فوی طور پر آگاہ کرنا چاہیے۔سارا نیلسن، جو ایسوسی ایشن آف فلائٹ اٹینڈنٹس کی صدر بھی رہ چکی ہیں، کا کہنا تھا کہ ”مسافروں کے بیچ بچاؤ کی کوشش کرنے سے معاملہ مزید بگڑ سکتا ہے۔ ہم فضائی میزبانوں کو ایسی صورتحال سے نمٹنے کی بھی خصوصی تربیت دی جاتی ہے لہٰذا ہم ایسے حالات سے بخوبی نمٹ سکتے ہیں۔ چنانچہ لڑائی کی صورت میں مسافروں کو ازخود اقدام کی بجائے فضائی عملے کو مطلع کرنا چاہیے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں