جہانگیر ترین بھی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہوگئے

لاہور (پی این آئی ) سینئر آئی پی پی رہنما عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن جیتنے پرجہانگیرترین وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی بنانے کا فیصلہ سب دوستوں نے ملکرکیا، پی ٹی آئی میں شامل لوگ نیا پاکستان بنانے میں چیئرمین کا ساتھ دینا چاہتے تھے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ میرا پرویزخٹک سے براہ راست رابطہ نہیں ہوا شاہ محمود سے بھی بات نہیں ہوئی، اسد عمرسے ملاقات ہوئی،انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی، اسدعمرسیاست کرنا چاہیں گےتوہماری پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنےوالوں میں25فیصد سےزائدلوگ ہمیں جوائن کر چکے،جولوگ علیحدہ ہوئےانہوں نےسیاست کرنی تھی اس لیےپلیٹ فارم چاہیےتھا۔انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کےدروازے سب کےلیےکھلےہیں،عیدکےبعدبہت سارےدوست استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوں گے۔بہت سےلوگ حلقوں اور دوستوں میں مشاورت کررہےہیں،ہت سارےدوست حلقوں اوردوستوں میں مشاورت کررہےہیں۔صدر آئی پی پی نے کہا کہ میں نےسب کودعوت دی ہے کسی سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

نئی سوچ اورخوبصورت پاکستان کی کوشش کرنےوالا پارٹی میں شامل ہوسکتاہے،ہراس شخص کیلئےدروازے کھلےہیں جو9مئی میں ملوث نہیں تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں