گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، اسلام آباد ،خطۂ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی اورمشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے ، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔منگل کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب ، مری، گلیات ،اٹک، چکوال، جہلم،راولپنڈی، میانوالی سرگودھا، فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اس کے علاوہ لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال،بھکر،لیۂ، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، ، ملتان،ساہیوال، بہاولپور،بہاولنگر اورڈی جی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم جزوی ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات، مالا کنڈ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ،کاکول ، ہری پور میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، پشاور، چارسدہ ،مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، کرک ، ڈی آئی خان،لکی مروت اورکوہاٹ میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالا کنڈ، ایبٹ آباد ،کاکول، پشاور ،چارسدہ ، مردان ،کوہاٹ، بنوں، ڈی ائی خان اور کرک میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close