لگژری گاڑیاں خریدنا مشکل ہو گیا، ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) آئندہ بجٹ 2023-24 میں 2000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔آئندہ بجٹ میں 2001 سے 2500 سی سی کی گاڑیوں کی ویلیو پر 6 فیصد فکس ٹیکس عائد کیا گیا۔ پہلے 2001 سے 2500 سی سی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر فائلر کے لیے 1.5 لاکھ روپے ٹیکس تھا اور نان فائلرز کے لیے 3 لاکھ روپے ٹیکس تھا۔

بجٹ میں 2501 سے 3000 سی سی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 8 فیصد فکس ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ پہلے 2501 سے 3000 سی سی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر فائلرز کے لیے 2 لاکھ روپے ٹیکس تھا اور نان فائلرز کے لیے 4 لاکھ روپے ٹیکس تھا۔بجٹ میں 3000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 10 فیصد فکس ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ پہلے 3000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر فائلرز کے لیے 2.5 لاکھ روپے ٹیکس تھا اور نان فائلرز کے لیے 4.5 لاکھ روپے ٹیکس تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں