4 پاکستانی کوہ پیماوں نے بغیر اضافی آکسیجن خونی پہاڑی نانگا پربت کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی) چار پاکستانی کوہ پیماوں نے کامیابی کے ساتھ خونی پہاڑی نانگا پربت کی چوٹی کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ساجد سدپارہ اور شاہ دولت نے آج صبح بغیر اضافی آکسیجن کے نانگا پربت (8126 میٹر) کی چوٹی کو کامیابی کے ساتھ سر کرلیا۔ اس کے بعد امتیاز علی سدپارہ اور یوسف علی نے بھی آج صبح ہی کامیابی کے ساتھ ماو¿نٹ نانگا پربت سر کرلی۔

کوہ پیما ساجد سدپارہ اس سے پہلے بھی 6 تا آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیاں بغیر اضافی آکسیجن کے سر کرچکے ہیں اسی طرح شاہ دولت کا تعلق شمشال سے ہے اور اس سے پہلے کے ٹو کی چوٹی سرکرچکے ہیں۔امتیاز علی سدپارہ اس سے پہلے K2,G1,G2 اور براڈ پیک سر کر چکے ہیں جبکہ یوسف علی کا تعلق ہوشے سے ہے اور اس سے پہلے G2,K2 اور براڈ پیک سر کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں