مون سون بارشیں شروع، ملک میں پھر شدید سیلاب کا خدشہ، دریائوں میں پانی کے بہائو کا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) شمالی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر اور مقبوضہ کشمیر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق دریاو¿ں میں پانی کے بہاو¿ کا گزشتہ دس سال کا ریکارڈ ٹوٹنے سے دریائے سندھ، جہلم اور چناب میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

گزشتہ دس سال میں ان دنوں دریاو¿ں میں پانی کا بہاو¿ 3 لاکھ 28 ہزار کیوسک تک رہا، آج دریاو¿ں میں پانی کا مجموعی بہاو¿ 5 لاکھ 6 ہزار کیوسک ہے، صورتحال یہی رہی تو دریاو¿ں میں پانی کا بہاو¿ 7 لاکھ کیوسک تک جاسکتا ہے۔دریائے سندھ میں پانی کا بہاو¿ دو لاکھ 80 ہزار کیوسک ہو چکا ہے، دریائے جہلم میں پانی کا بہاو¿ ایک لاکھ 22 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے، مون سون کی بارشیں غیر متوازن ہوسکتی ہیں جس کے باعث دریائی سیلاب آ سکتے ہیں، بارشوں کی کیفیت کہیں زیادہ کہیں کم ہونے کا امکان ہے، فی الحال منگلا اور تربیلا میں پانی ذخیرہ کرنے کی کافی صلاحیت موجود ہے۔ذرائع آبی وسائل کے مطابق بعض مقامات پر کلاوڈ برسڈ کا خدشہ موجود ہے، دریاو¿ں کے نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے، سیلابی خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا، سیلابی کیفیت سے نمٹنے کیلئے فیڈرل فلڈ کمیشن میں مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں