اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے شہری ہو جائیں ہوشیار، نیا فراڈ کا طریقہ سامنے آگیا

لاہور ( پی این آئی ) لٹیروں کی جانب سے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کے ایک نئے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے جس میں وہ کوریئر کمپنی کے جعلی نمائندے بن کر شہریوں کو گفٹ بھجواکر ریسیونگ پیپر پر انگوٹھے کا نشان لینے کے بعد بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے والا گراہ پکڑا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالا سائبر کرائم ونگ نے ایک بینک مینیجر سمیت 4 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے،

ملزمان سینکڑوں شہریوں کے بینک اکاؤنٹ خالی کرنے میں ملوث پائے گئے، گروہ کے سرغنہ جلیل الرحمان کا تعلق فیصل آباد سے ہے جس کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے اور پولیس نے ملزمان کے خلاف 5 مقدمات بھی درج کیے ہیں، متاثرہ شہریوں کی شکایات ملنے پر مزید مقدمات درج کیے جائیں گے۔ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر نے گروہ کے طریقہ واردات سے متعلق بتایا ہے کہ ملزمان کوریئر سروس کے جعلی نمائندے بن کر شہریوں کو گفٹ بھجواتے اور پھر ریسیونگ پیپر پر ان کے انگوٹھےکا نشان لے لیتے تھے، ملزمان انگوٹھے کے نشان کو سلیکون پر کاپی کرتے اور اس کے ذریعے بینک اکاؤنٹ ہولڈر شہریوں کے زیر استعمال سم کارڈ کا ڈپلیکیٹ سم کارڈ حاصل کرتے تھے، ملزمان کے پاس ڈیجیٹل موبائل فون ایپ کے ذریعے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کیلئے ساری معلومات بینک مینیجر کے ذریعے پہلے سے مل جاتی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں