محکمہ موسمیات نے 30 جون تک بارشوں کی نوید سنا دی

لاہور(پی این آئی)بارشوں کے پیش نظرپی ڈی ایم اے نے صوبائی کنٹرول روم کو الرٹ کر دیا ۔آج سے 30 جون کے دوران لاہوراوردیگرعلاقوں میں تیز ہوائوں کیساتھ بارش متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں بارشوں کے حوالےسے الرٹ جاری کردیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔پی ڈی ایم اے نے موسلا دھار بارش کے باعث 26 اور 27 جون کو لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی ، گوجرانوالہ کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیاہے۔پی ڈی ایم اے کےمطابق مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close