ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد درانی نے کونسا قیمتی تحفہ توشہ خانے میں جمع کرا دیا؟ اہم خبر

اسلام آباد (پی این آئی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد درانی نے احسن قدم اٹھاتے ہوئے قیمتی تحفہ توشہ خانے میں جمع کرا دیا۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو سعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین سے تحفے میں ملی قیمتی گھڑی ملی تھی جو انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کرا دی۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ حکومت پاکستان کے زیر ملکیت محکمے کا نام ہے جہاں ارکان پارلیمنٹ، وزرا، خارجہ سیکرٹریز، وزیراعظم اور صدر کو ملنے والے تحائف رکھے جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close