لاپتہ آبدوز کے ریسکیو آپریشن کے دوران سنائی دی جانیوالی آوازیں ممکنہ طور پر کس کی تھیں؟

نیویارک(پی این آئی) لاپتہ آبدوز میں سوار افراد کی موت کی تصدیق ہونے سے ایک دن قبل سمندر کی تہہ سے بلند آوازوں کا سراغ لگایا گیا تھا، جس سے ان لوگوں کے زندہ ہونے کی امید پیدا ہوئی تھی۔ اب ان آوازوں کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر سمندر کی تہہ میں پڑے ٹائی ٹینک کے ملبے سے آ رہی تھیں۔رپورٹ کے مطابق ان آوازوں کا سراغ زیر آب ’سونار ڈرونز‘ نے لگایا تھا، 30منٹ کے وقفے سے دو بار ٹائی ٹینک کے ملبے کی جگہ سے یہ آوازیں سنی گئیں،

جس پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ آوازیں شاید آبدوز کے اندر موجود لوگوں نے پیدا کی ہوں۔تاہم بعد ازاں یہ خیال غلط ثابت ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبدوز جونہی حادثے کا شکار ہوئی ہو گی، پانی کے شدید دباؤ کی وجہ سے اس میں سوار پانچوں لوگ فوری طور پر ’کچلے‘ گئے ہوں گے۔ یہ آوازیں اگر ٹائی ٹینک کے ملبے سے نہیں آئیں توآبدوز کی تلاش کے لیے زیرآب بھیجے گئے آلات کی یا حتیٰ کہ وہیل مچھلیوں کی ہو سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں