مئیر کراچی کیلئے حافظ نعیم الرحمٰن کو ووٹ کیوں نہیں دیا، پی ٹی آئی نے کئی نمائندوں کی پارٹی سے چھٹی کر دی

کراچی (پی این آئی) میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر ی پر پاکستان تحریک انصاف کے 11 نمائندوں کو صدر حلیم عادل شیخ نے پارٹی سے نکال دیا۔ حلیم عادل شیخ نے نمائندوں کے جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے 11 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے جمع کروائےگئے جوابات اطمینان بخش نہیں ہیں، تمام جوابات ایک جیسے اور اسٹیریو ٹائپ ہیں،

نوٹیفکیشن میں مومن آباد ٹاؤن کے وائس چیئرمین محمد کبیر پر پارٹی کے خلاف سازش کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔نکالے گئے نمائندوں میں 10 یوسی چیئرمین اور ایک وائس چیئرمین شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close