اہم کیس میں بریت ملتے ہی نواز شریف کہاں پہنچ گئے ؟ بڑی خبر آگئی

دبئی (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف لندن سے دبئی پہنچ گئے ہیں۔ نواز شریف دبئی میں 3 سے 4 دن قیام کریں گے ، اس دوران وہ اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے ، دبئی میں قیام کےبعد نواز شریف سعودی عرب روانہ ہوں گے، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز بھی نجی دورے پہ دبئی پہنچ گئی ہیں، دبئی روانگی سے پہلے لاہور ائیر پورٹ پر مریم نواز کے ساتھ مسافر تصاویر بنواتے رہے اور سیلفیاں لیتے رہے۔

مریم نواز بغیر پروٹوکول کے لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوئیں اور عام مسافروں والے لاؤنج میں کرسیوں پر بیٹھیں، انہوں نے وی وی آئی پی پروٹوکول اور اسٹیٹ لاؤنج استعمال نہیں کیا، مریم کے ہمراہ ان کے بیٹے جنید صفدر بھی دبئی گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ساتھ سعودی عرب بھی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close