پشاور میں سلنڈر دھماکہ، جانی نقصان ہوگیا

پشاور (پی این آئی) پشاور میں گیس لیکج کے باعث گھر کی چھت گرگئی ، ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے شریف آباد میں ایک گھر میں زور دار سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گھر کی چھت اہل خانہ پر آ گری، چھت کے ملبے تلے 5 افراد دب گئے ، جن میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل تھے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیوآپریشن شروع کیا، جس کے دوران ابتدائی طور پر میاں بیوی کو زخمی حالت میں ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا ، کچھ دیر تلاش کے بعد 2 بچوں کی لاشیں اور ایک بچے کو زخمی حالت میں برآمد کرلیا گیا ، زخمیوں کو طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق آپریشن میں 8 ایمبولینس، 3 ریکوری وہیکل اور 65 اہلکاروں نے حصہ لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close