9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کیساتھ کیا سلوک ہوگا؟ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے واضح کر دیا

کراچی (پی این آئی)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ 14مئی کوپنجاب میں الیکشن کا فیصلہ ضد اور بالکل یکطرفہ تھا،پنجاب انتخابات کے متعلق تمام سیاسی جماعتوں نے کہا کہ بینچ بنادیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات میں جو ملوث ہے ریاست کا عزم ہے ا سے کٹہرے میں لاکر دم لیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سینئر ترین ججز، نامزد چیف جسٹس کہہ رہے ہیں کہ بینچ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے،

ایسے بینچ کا فیصلہ کیسے مانا جائے گا، دو سینئر جج خود اٹھ کرگئے ، انہیں بینچ سے مائنس کیا گیا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والا جتھا سیاست کرنا چاہے گا تو اسے اجازت نہیں ہوگی۔ان کا کہناتھا کہ فوجی عدالتوں پر فیصلہ آنے کے بعد ہی حکومت اور ریاست فیصلہ کریگی،ریاست اور حکومت کا اس بارے میں موقف واضح ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں