آئی ایم ایف کیساتھ پروگرام کی بحالی، امریکی سفیر نے اپنی خواہش بتا دی

لاہور (پی این آئی)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان سے سفارتی تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے پاکستان ماضی میں مشکلات سے گزرا، امید ہے اس بار بھی گزرجائے گا۔

امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب پروگرام دیکھنا چاہتے ہیں، کسی کو تنہا کرنے کی خواہش نہیں ، چین کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر مستقبل پاکستانی قوم کا حق ہے،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close