مائنس ون فارمولے پر شاہ محمود قریشی کا دبنگ ردِعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مائنس ون کا سوال اتنا ہو چکا ہے کہ اب اس کا کوئی مطلب نہیں رہا۔

انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات زبرست رہی۔پی ٹی آئی کے مستقبل پر پہلے بھی اظہارِ خیال کر چکے ہیں۔وقت ثابت کرے گا کہ کون کہاں کھڑا ہے۔قبل ازیں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اتحاد بکھرنے کی شروعات ہو چکی ہے۔عملی طور پر یہ اتحاد ختم ہو چکا ہے،اب صرف اعلان کرنا باقی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے جلسے میں سوات کے حوالے سے خدشات ظاہر کئے،سندھ کے بارے میں بلاول بھٹو ٹھیک کہہ رہے ہیں تاہم بجٹ میں سندھ کی ایلوکیشن کے بارے میں تبصرہ کیوں نہیں کیا؟آزاد کشمیر کے وزراء الیکشن میں ٹھپے لگنے کا اعتراض اٹھا رہے ہیں،کیوں نہیں پیپلز پارٹی اور ن لیگ فیصلہ کرتی پی ڈی ایم کے اتحاد کو برقرار رکھنا ہے یا نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اگر آزاد کشمیر کے الیکشن میں ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ دھاندلی کی تو پھر مئیر کراچی کے الیکشن میں ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو 13 ووٹ کیوں دیئے؟مئیر کراچی کے الیکشن میں آپ نے اپنا احتجاج کیوں نہیں ریکارڈ کرایا؟۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے کلپس اور انٹرویز موجود ہیں،میں نے کہا تھا پی ڈی ایم کا اتحاد بکھر رہا ہے۔کل سے اس کی شروعات ہو چکی ہے،ابھی تو بجٹ پر ووٹنگ ہونا باقی ہے۔ہم ہر حلقے میں امیدوار تیار کر رہے ہیں،ہر کسی کو اپنے امیدوار تلاش کرنے کا حق ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بے گناہ پر ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا تو بے گناہوں کو چھوڑ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں