لاہور ( پی این آئی)محکمہ صحت نے ہیٹ ویو ایڈ وائزری جاری کردی۔ ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ ہیٹ سٹروک موت یا مستقل معذوری کا باعث بن سکتا ہے، جسم 10سے15منٹ میں 106فارن ہائیٹ تک پہنچ جاتا ہے، ڈی ایچ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اور باہر کام کرنے والے افراد ہیٹ ویو کا شکار ہوسکتے ہیں۔چکر آنا ،سردرد، تیز بخار، جسم کا ٹھنڈا جانا ہیٹ ویو کی علامات ہیں۔
ڈی ایچ او نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ آئندہ چند روز میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو کا شکار ہونیوالے شخص کو فوری طور ٹھنڈی جگہ پر منتقل کیا جائے جبکہ متاثرہ شخص کے ماتھے، گردن اور پاؤں پرٹھنڈے پانی سے بھیگا ہوا کپڑا رکھا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں