کراچی (پی این آئی) گذشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 48 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 48 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 3 ارب 53 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جب کہ مجموعی ذخائر کی مالیت 8 ارب 86 کروڑ 38 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 32 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 30 کروڑ ڈالر کے حکومتی کمرشل قرضے بھی موصول ہوئے ہیں مگر انہیں آئندہ ہفتے کی رپورٹ میں شامل کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں