سمندر کی تہہ سے ملنے والا ملبہ لاپتہ آبدوز ٹائٹن کا ہی نکلا، تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد(پی این آئی)برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ سمندر کی تہہ سے ملنے والا ملبہ آبدوز ٹائٹن کا ہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جو ملبہ دریافت ہوا ہے وہ لاپتہ آبدوز ٹائٹن کا لینڈنگ فریم کا ہے۔خیال رہے کہ کچھ دیر قبل امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ بحر اوقیانوس میں سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش کے دوران ٹائی ٹینک کے قریب سے ملبہ دریافت ہوا ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ماہرین روبوٹ سے ملبے والی معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی کوسٹ گارڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کچھ دیر میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرے گا۔ ریئر ایڈمرل جان ماگر، فرسٹ کوسٹ گارڈ ڈسٹرکٹ کمانڈر اور کیپٹن جیمی فریڈرک، فرسٹ کوسٹ گارڈ ڈسٹرکٹ رسپانس کوآرڈینیٹر، اس حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں