آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا ، عمران خان کے سابق ساتھی کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہا ہے پرویزخٹک استحکام پاکستان پارٹی کاحصہ نہیں بنیں گے، وہ نیا سیاسی گروپ بنا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کا گھرخالی ہوجائےگا، آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا ، اس جماعت کا حال وہی ہوگا جو ایم کیوایم کاہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےبھارت کےحوالے سے جنرل باجوہ کانام لیکرباتیں کیں، وزیراعظم آفس کی رازداری کی خلاف ورزی پرمعافی نہیں ہوتی،

سائیکل چلانےوالوں کو جہازدے دیا گیا تھا۔فیصل واوڈا نےکہا کہ شاہ محمودنےجب کہا کہ انصاف کےجھنڈاان کےہاتھ میں ہےوہ فارغ ہوگئے تھے، شاہ محمودقریشی کہیں جانےکیلئےجگہ ڈھونڈرہےہیں لیکن مل نہیں رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close