غریب اور عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے منصوبے بجٹ کی ترجیحات ہیں، مظفرآباد میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی مختلف عوامی وفود سے گفتگو

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ حکومت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔غریب اورعام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے منصوبے بجٹ کی ترجیحات ہیں، بجٹ مالیاتی نظم و ضبط اور کمزور و متوسط طبقے کے لیے ریلیف کا عکاس ہوگا۔ عام آدمی پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا بلکہ حکومت اپنے اخراجات کم کریگی۔ بجٹ میں غریب عوام کے فلاحی پروگراموں کیلئے منصوبے تجویز کیے گئے ہیں۔

مظفرآباد میں مختلف عوامی وفو د سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انورا لحق نے کہاکہ بجٹ میں عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے منصوبوں پر خصوصی فوکس کیا گیا ہے۔ آمدہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست ہو گا جس میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ بجٹ میں تعلیم، صحت سمیت دیگربنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی فوکس کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں ٹورازم اور ہائیڈل کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھانے کیلئے کام کررہے ہیں، اس سلسلہ میں بجٹ میں منصوبے تجویز کیے گئے ہیں تاکہ خطہ کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھا کر ریاست کی آمدن بڑھائی جا سکے اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں۔بجٹ میں ڈویلپمنٹ سیکٹر پر خصوصی فوکس کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشکل مالی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں