ایک اور سابق رکن اسمبلی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

لاہور (پی این آئی) ایک اور سابق رکن اسمبلی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔۔ سیالکوٹ سے سابق ممبر پنجاب اسمبلی طاہر محمود ہندلی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق ایم پی اے طاہر محمود ہندلی نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت میں عوامی حقوق کی جدوجہد کروں گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آئی پی پی کے دروازے ہر محب وطن کیلئے کھلے ہیں جبکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی سیاست میں شائستگی اور برداشت کے کلچر کو فروغ دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close