اسلام آباد(پی این آئی) نو مئی کے واقعات کے بعد تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی، عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نوید خان نے سابق وفاقی وزیر شہر یار آفریدی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں