کشتی حادثہ میں ملوث اہم ملزم گرفتار کر لیا گیا، آذربائیجان فرار ہوتے ہوئے ایک اور ایجنٹ بھی گرفتار

لاہور( آئی این پی)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کشتی حادثہ میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ۔بتایاگیا ہے کہ ایجنٹ وقاص احمد نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہری کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے۔گرفتار انسانی سمگلر کا تعلق وزیرآباد سے ہے جس نے یونان بھجوانے کے لئے 23 لاکھ روپے وصول کئے۔

ایجنٹ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹ کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے لنک آفس یونان کی جانب سے تفصیلات شیئر کی گئیں،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔علاوہ ازیںایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے کراچی ائیر پورٹ سے آف لوڈ ہونے والے ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔ملزم ساجد محمود نے یونان کشتی حادثے کے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے لئے۔اس سے پہلے ملزم کے خلاف لیبیا کشتی حادثے کے حوالے سے بھی مقدمہ درج تھا۔ملزم کو گزشتہ روز کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا،ملزم گزشتہ کئی ماہ سے روپوش تھا۔ملزم نے گزشتہ روز کراچی ائیر پورٹ سے آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کی۔ملزم کا تعلق منڈی بہائو الدین سے ہے۔ملزم نے یونان کشتی حادثے کے متاثرہ ایک شخص کو یورپ بھجوانے کے لئے 25 لاکھ روپے وصول کئے۔ملزم کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست متاثرہ شخص کے بھائی کی جانب سے دی گئی۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں